ایک خاندان میں دو بچوں والا قانون پیش

,

   

نئی دہلی۔ ہر گھر میں محض دوبچوں کا ایک خانگی بل جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں پیش کیاگیا۔اس بل میں ٹو چائلڈس نارمس یعنی ہر خاندان میں دو بچوں کے ہونے کا ذکر کیاگیاہے۔ اس بل کا نام آبادی پر قابوبل2019رکھا گیاہے۔

بی جے پی لیڈر راکیش سنہا نے پرائیوٹ ممبر کے طور پر یہ بل پیش کیاہے۔ انڈیا ٹی وی نیوز ڈاٹ کام کے مطابق سنہا کا کہنا ہے کہ بل کو مستحکم بنانے کی بھی ترمین کی گئی ہے تاکہ لوگ بڑھتی آبادی کے نقصان کو سمجھ کر اسے اپنا سکیں۔سنہا نے کہاکہ کرونا کرن کمیٹی نے بھی بڑھتی آبادی پر روک تھام کو لے کر اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

ایسا اگر ہوتا ہے کہ تو اس عمل کو کسی بھی بنیاد ی حق کی خلاف ورزی نہیں مانا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آبادی میں اضافہ پر جمعرات کے روز تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاتھا کہ بے تحاشہ آبادی میں اضافہ کی وجہہ سے ہم سماجی تقسیم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اس پر قانون بنانے کی مانگ کی۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ آبادی کو دھرم سے جوڑ کر کہاکہ بڑھتی آبادی پر مذہبی دانشوران ایک وجہہ ہیں۔