ایک خاندان کی لالچ کا نتیجہ 1975میں ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہہ بنا‘ شاہ کا کانگریس پر حملہ

,

   

راتوں رات ملک ایک جیل میں تبدیل ہوگیا۔ مذکورہ صحافی‘ عدالتیں‘ اظہار خیال کی آزادی سب سلب کردئے گئے تھے۔

نئی دہلی۔مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امیت شاہ نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک خاندان کی”اقتدار کی لالچ“ 45سال قبل ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہہ بنا اور سارے ملک کوایک جیل میں تبدیل کردیاتھا۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شاہ نے کہاکہ ”آج کے دن 45سال قبل ایک فیملی کے اقتدار کی لالچ نے ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہہ تھی۔

راتوں رات ملک ایک جیل میں تبدیل ہوگیا۔ مذکورہ صحافت‘ عدالتیں‘ اظہار خیال کی آزادی‘ تمام سلب کردئے گئے تھے۔غریبوں اور زمین سے جڑے لوگوں پر مظالم ڈھائے جانے لگے تھے“۔

انہوں نے کہاکہ لاکھوں لوگوں کی کوششوں کی وجہہ سے ایمرجنسی ہٹادی گئی تھی۔ شاہ نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہندوستان میں جمہوریت کا احیاء عمل میں آیا‘ مگر آج بھی کانگریس میں وہ غیر حاضر ہے۔

مذکورہ ایک خاندان کی اہمیت پارٹی اور قومی مفادات پر بھاری ہے۔ ایسا ہی حال آج کی کانگریس میں بھی موجود ہے“۔

آلہ اباد ہائی کورٹ کی جانب سے چھ سال کے لئے پارلیمنٹ سے بیدخل کرنے اور انتخابی عمل میں دھاندلیوں کا مرتکب قراردئے جانے کے بعد 25جون 1975کو ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیاگیاتھا۔

ایمرجنسی کے دور میں اندرا گاندھی کے زیادہ تر سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کردیاگیاتھا او رپریس پر بھی تحدیدات عائد کردئے گئے تھے۔

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی ایک تصویر لے کر مذکورہ ہوم منسٹر نے کہاکہ ”حال کی کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی)میٹنگ کے دوران سینئر ممبرس اور نوجوام ممبرس نے کچھ مسائل اٹھائے۔

مگر وہ چلا اٹھے۔ پارٹی کے ایک ترجمان کو غیر سنجیدہ طریقے سے نکال دیاگیا۔افسوسناک بات یہ ہے کہ لیڈران کانگریس میں گھٹن محسوس کررہے ہیں۔