واشنگٹن ۔ 9 مئی (ایجنسیز) امریکہ کے ڈینور ایئر پورٹ پر طیارہ روانگی کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد ایئر لائن کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد جہاز کے پائلٹس نے فوری طور پر پرواز روک دی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ یہ حادثہ امریکہ کی مقامی فرنٹیئر ایئر لائن کی فلائٹ 4345 کے ساتھ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس پر ڈینور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر قابو پا لیا۔ امریکی ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینور ایئر پورٹ پر پیش آئے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔