ایک خاندان کے تین افراد کی خودکشی سنگاریڈی میں افسوسناک واقعہ

   

حیدرآباد4اگسٹ(یواین آئی ) سنگاریڈی میں ایک خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی جن میں دو سالہ لڑکی شامل ہے ۔یہ واقعہ سنگاریڈی ضلع پٹن چیرو منڈل میں پیش آیا۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مہلوکین کی شناخت 28 سالہ ریکھا ،27 سالہ باسودیو اور 2 سالہ بیٹی کے طور پر کی گئی ۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تمام مدھیہ پردیش کے مہاجر مزدور ہیں تاہم ان کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔