ایک دل دہلادینے والے ویڈیو میں فلسطینی ماں اپنے بیٹے کی نعش پر رورہی ہے

,

   

مارچ سے مذکورہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں اورٹاؤنس کے خلاف یومیہ اساس پر دھاوے انجام دے رہی ہے۔
ایک دل دہلادینے والے ویڈیومیں ایک فلسطینی ماں کو اپنے بیٹے کی نعش پر زار وقطار روتے ہوئے دیکھا یاگیاہے جس کی موت پیرکے روز اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ مد بھیڑ میں ہوئی ہے۔

مغربی کنارہ کے شہر مغربی جنین کے کفر ڈان گاؤں میں یہ تصادم کا واقعہ پیش آیاتھا جس میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس گاؤں میں اسرائیلی فوجی دستے کے دھاوے میں مزید اٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ملٹری ٹیم مطلوبہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لئے گاؤں میں داخل ہوئی۔ ان کا کہناہے کہ فلسطینی بندوق برداروں اور اسرائیلی افواج میں فائرینگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

اسرائیلی سپاہیوں کے ہاتھوں 35فلسطینی زخمی
حال ہی میں پیش آنے والے ایک او رواقعہ میں شمالی مغربی کنارہ کے شہرنابلس کے ٹاؤن میں ایک تصادم کے دوران کم ازکم 35فلسطینیوں کو اسرائیلی سپاہیوں نے زخمی کردیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ مذکورہ فلسطینی ریڈ کرسینٹ سوسائٹی(پی آر سی ایس) نے کہاکہ زندہ کارتوسوں کی وجہہ سے دو لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ چمڑے چڑھائی ہوئی دھاتی گولیوں سے تین لوگ زخمی ہوئے ہیں اور 25لوگ پتھر بازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کومنتشر کرنے کے لئے داغے گئے آنسو گیس میں سانس لینے کی وجہہ سے سانس لینے میں دشواری سے زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے نابلس شہر میں داخل ہوئے اور ایک گھر کا محاصر ہ کرلیاجس اور ایک فلسطینی انتہا پسند کو گرفتار کرلیاجو کہاجارہا ہے کہ اسرائیلی فوج پر گولیاں داغنے کے لئے معاملے میں ملوث ہے۔

وزیراعظم بنجامن نتن یاہوپارلیمنٹ میں تحریک اعتماد میں جیت حاصل کرتے ہوئے نئی دائیں بازو کی حکومت کی تشکیل دئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد نابلس میں یہ واقعہ پیش آیاہے


فلسطینی شہروں پر یومیہ دھاوے
مارچ سے مذکورہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں اورٹاؤنس کے خلاف یومیہ اساس پر دھاوے انجام دے رہی ہے۔فلسطینی اتھاریٹی کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کہتے ہیں کہ جنوری سے 160سے زیادہ فلسطینی بشمول خواتین اوربچوں کو مغربی کنارہ کے شہروں اورٹاؤنس میں دھاووں کے دوران اسرائیلی افواج نے ہلاک کیاہے۔

فلسطینیوں کی مانگ ہے کہ 1967کی جنگ میں اسرائیل کے جانب سے قبضہ کئے گئے خطہ پر ایک آزاد ملک قائم کیاجائے جس میں مغربی کنارہ‘ اب محصور غزہ پٹی‘ اور مشرقی یروشلم کو اس کا درالحکومت تسلیم کیاجائے