ایک دن میں 35ہزار 175افراد کورونا سے شفایاب

,

   

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود مریضوں کی تعداد میں 11874 کا اضافہ ہوا ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں میں 654 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 35175 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعدادبڑھ کر 952743 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ، کورونا کے نئے کیس کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد میں 11874 کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 496988 ہوگئی، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے ۔وزارت نے آج اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے ۔ سائٹ پر صرف فعال کیس، وبا سے شفایا ب اورہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے سبب فعال کیس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 8706 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 221944 ہوگئی ہے ،جس سے فعال کیس کی تعداد 147896 ہوگئی اور 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیس اسی ریاست میں ہیں۔ ٹاملناڈو میں فعال کیس کی تعداد 1193اضافے سے مجموعی تعداد 54896 ہوگئی اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ۔ اسی مدت کے دوران ، صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 162249 ہوگئی جبکہ 5723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں3،402 کا اضافہ ہونے کے بعد اب یہاں مجموعی 61827 فعال کیس ہیں اور اموات کی تعداد 75 سے بڑھ کر 1953 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں کل 37،685 افرادجان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔آندھرا پردیش میں 51701 ایکٹیو کیس ہیں اور 1090 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ 49558 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

بنگال کے کنٹینمنٹ زونس میں مزید لاک ڈاؤن
دریں اثناء کولکتہ میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ریاست کے کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاؤن 31 اگست تک جاری رہے گا۔ نیز کورونا وائرس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہفتے میں دو روز کی تحدیدات برقرار رہیں گی۔ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسکولس اور کالجس 31 اگست تک بند رہیں گے اور ان کی دوبارہ کشادگی کے بارے میں فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

کورونا سے دنیا بھر میں 6.5 لاکھ سے زیادہ اموات
جنیوا : جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا (کووڈ ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 6.56 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ 1.66 کروڑ متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 410 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 21 لاکھ 46 ہزار 363 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 100 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 21 لاکھ 36 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87 ہزار 737 زندگیاں لے چکا ہے ۔