ایک پاکستانی‘ غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر گرفتار

   

بھج (گجرات) ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی کو گجرات کے ضلع کچھ میں غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس آدمی کی شناخت 28 سالہ تاجگی میگھوال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس شخص کو ہند ۔ پاک سرحد کے قریب ضلع کچھ کے جئے راج آؤٹ پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔ جے سیکھوال سے پوچھ گاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے تعلقہ ناگر پارکر کا رہنے والا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد اسے بلاس پور پولیس چوکی کے حوالے کردیا گیا۔