ایک ہی خاندان کے تین افراد امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد امریکہ کے ٹیکساس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔اس خاندان کا تعلق ضلع کے پداچنتاکنٹہ گاوں سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کنڈکٹر کے طور پر کام کرنے والے جی نارائن ریڈی اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ اپنے بیٹے بھرت کمار اور بہو مونیکاریڈی سے ملاقات کیلئے امریکہ گئے تھے ۔یہ دونوں امریکہ میں سافٹ ویر انجینئرس کے طورپر خدمات انجام دیتے ہیں۔بھرت ریڈی اپنے خاندان اور ایک دوست سائی پرانیت ریڈی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے اپنے رشتہ دار کے پاس جارہے تھے کہ سڑک حادثہ میں نارائن ریڈی،لکشمی اور ان کا بیٹا بھرت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مونیکا اور سائی پرانیت زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔