ایک ہی لاری،ایک ہی ڈرائیور 12دن میں 2حادثات،2افراد ہلاک

   

حیدرآباد: ایک ہی لاری اور اس کے ایک ہی ڈرائیور سے 12دن میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے ۔تفصیلات کے مطابق 30مارچ کو نظام آباد کے ملارم دیہات کے سکریٹری اوماکانت کو لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی لاری کو ضبط بھی کرلیااور ڈرائیور جس کی شناخت گنگادھر کے طورپر کی گئی ہے کو حراست میں لے لیاتاہم اسی روز گنگادھر ضمانت پر رہا ہوگیا۔ضبط شدہ لاری تین دن بعد واپس کردی گئی۔تازہ طورپر گذشتہ روز ہفتہ کو نظام آباد رورل کے اندرپورم میں اسی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔