ای آئی اے ماحول کو برباد کرنے والی تجویز۔سونیا گاندھی و راہول

   

نئی دہلی : کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی نے مرکزی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی جانچ (ای آئی اے ) 2020ء کے مسئلہ پر آج وزیراعظم نریندرمودی پر لفظی حملہ میں کہا کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی بڑھانے والوں کا حوصلہ بڑھے گا۔ سونیا گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں شائع اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران حکومت کو ماحول کی حفاظت کیلئے کام کرنا چاہئے تھا لیکن اس سمت میں اچھے قدم اٹھانے کی بجائے حکومت ماحول کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کی تجویز لے کر آئی ہے۔ راہول نے کہا کہ قدرتی ماحول کی حفاظت کریں گے تو خود ہماری حفاظت ہوگی۔ حکومت کو ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اصولوں کو ختم کرنا چاہئے اوراس سلسلے میں وہ سب سے پہلے ای آئی اے 2020تجویز کو واپس لے۔