ای وی ایمس میں خرابی پر رائے دہندوں کی پولنگ اسٹاف پر برہمی

   

حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی )اے پی کے کئی پولنگ اسٹیشنوں میں ای وی ایمس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ۔ریاست بھر میں ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے سینکڑوں افراد صبح چھ بجے سے ہی قطاروں میں دیکھے گئے ۔کئی رائے دہندوں نے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر صبح میں ہی ووٹ کے استعمال کو ترجیح دی۔ای وی ایمس میں خرابی پر رائے دہندوں نے برہمی کااظہار کیا ۔ای وی ایمس میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے تکنیکی اسٹاف کی عدم دستیابی کے سبب بھی پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی کیونکہ پولنگ اسٹاف نے اپنی معذوری کا اظہار کیا۔کئی مقامات پر رائے دہندوں نے ای وی ایمس میں خرابی پر پولنگ اسٹیشنوں کے اسٹاف سے بحث وتکرار کی۔منگل گری اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر139میں رائے دہندوں نے شکایت کی کہ انہوں نے جس پارٹی کو ووٹ دیا ہے ، اس کا نشان وی وی پیاٹ میں نظر نہیں آرہا ہے ۔گُتی اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر183میں جناسیناپارٹی کے امیدوار مدھوسدن گپتا نے ای وی ایم کو زمین پر پٹخ کراس کو نقصان پہنچایا۔