حیدرآباد : تلنگانہ قانون ساز کونسل کی دو گریجویٹ نشستوں اور جی ایچ ایم سی انتخابات ای وی ایمس کے ذریعہ کروانے کا بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے ۔رکن کونسل سی رامچندرراؤ کی زیرقیادت ایک وفد نے تلنگانہ الیکشن کمشنر کو یادداشت حوالے کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رامچندر راؤ نے الزام عائد کیا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں شکست کے خوف سے ٹی آرایس اور مجلس بیالٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات منعقد کروانے کی خواہش کررہے ہیں۔