ای وی ایم ۔ وی وی پیاٹ کو ترک کرنا ضروری:محمود پراچہ

   

نئی دہلی: ہندوستان کے انتخابی عمل میں ای وی ایم کو انتہائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے متعارف کرایا گیا ہے ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حال ہی میں محسوس کیا ہے کہ ان کے ووٹ چرائے جا رہے ہیں اور ان کی مرضی کے خلاف حکومت منتخب کرنے کیلئے ان کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ۔ یہ دعوی ’’مشن سیو کنسٹی ٹیویشن‘‘ کے قومی کنوینر اور سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 سے ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس تنظیم سے رابطہ کیا اور ہم پر زور دیا کہ ہم ای وی ایم پر پابندی لگانے اور تمام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر واپس لانے کیلئے مہم شروع کریں۔