ای ڈی میں ابھیشیک بنرجی کی طلبی

   

کولکاتہ: مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریاست کے اسکولوں میں نوکریوں کے مبینہ گھپلے کو لے کر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا ہے ۔ای ڈی نے مسٹر بنرجی سے کہا ہے کہ وہ 9 نومبر کو یہاں کے سی جی او کمپلیکس، سالٹ لیک میں تفتیشی افسران کے سامنے حاضر ہوں۔ سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ڈائمنڈ ہاربر سے لوک سبھا ممبر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے مسٹر بنرجی کواس معاملے میں 9 اکتوبر کوبھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ اس وقت حاضر نہیں ہوئے تھے ۔