کولکاتا: سندیش کھالی کے ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کو آج بدھ کو ای ڈی کے دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہونا تھا۔ وقت گزرنے کے باوجود وہ ای ڈی کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے ۔ یہاں تک کہ سندیش کھالی کے ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ کا کوئی بھی نمائندہ ای ڈی کے مقررہ وقت کے اندر ای ڈی کے دفتر میں نظر نہیں آیا۔ دوپہر کے قریب شاہجہان کے وکیل ای ڈی کے دفتر پہنچ کر شاہجہاں کا خط پیش کیا ۔مگر ای ڈی نے اس خط کو قبول نہیں کیا۔چہارشنبہ کو ایک جونیئر وکیل شاہجہاں کا خط لے کر ای ڈی کے دفتر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سینئر کی ہدایت پر عمل کرنے آئے ہیں۔ خط جمع کرانے آئے تھے ۔ اس سے زیادہ نہیں کہہ سکتا۔شاہ جہاں کہاں ہے ؟ وکیل نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ خط میں کیا پیغام ہے ۔ شاہجہاں نے ای ڈی سے وقت مانگا؟ ۔ای ڈی کے دفتر سے نکلتے ہوئے وکیل نے کہاکہ‘‘خط کو قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ ہم خط لے کر ای ڈی آفس کے متعلقہ محکمے گئے ۔
وہاں سے کہا جاتا ہے کہ خط کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ خط کیوں نہیں قبول کیا گیا ۔میں خط لے کر واپس جا رہا ہوں۔