اے ائی ایم ائی ایم سے اتحاد کے این سی پی کی کوئی خواہش نہیں۔ شرد پوار

,

   

شیو سینا نے پہلے ہی امتیاز جلیل کے اتحاد کے مشورے کو مستردکردیاہے
پونے۔ این سی پی سربراہ شراد پوار نے کہاکہ ان کی پارٹی اے ائی ایم ائی ایم سے اتحاد کے لئے مائل نہیں ہے‘ ایک روز قبل اے ائی ایم ائی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے شیوسینا کی زیر قیادت سہ رخی مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے) اتحاد کے ساتھ شامل ہونے کی ایک پیشکش کی تھی۔شیو سینا نے پہلے ہی امتیاز جلیل کے اتحاد کے مشورے کو مستردکردیاہے۔

ضلع پونے کے بارہ متی میں رپورٹر س کو پوار نے بتایاکہ”جلیل کے اس بیان کو میں نے پڑھا ہے مگر میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ(اے ائی ایم ائی ایم کے ساتھ) اتحاد ان کی پارٹی کوموقف نہیں ہے۔

مذکورہ سابق مرکزی وزیرنے کہاکہ ”وہ (اے ائی ایم ائی ایم) اتحاد کے متعلق بات کرسکتی ہے مگر جس کے ساتھ یہ تجویز ہے اس کو پہلے ان پارٹیوں کی جانب سے تسلیم کیاجانا ہے“۔

پوار نے کہاکہ حالانکہ اے ائی ایم ائی ایم نے علاقائی سطح پر اتحاد کی تجویز پیش کی ہے مگر اس قسم کے اتحاد کے لئے سیاسی پارٹیوں کی قومی کمیٹیوں سے منظوری لینا ہوگی۔

ایک اوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ ایک اور پونے ائیرپورٹ کے لئے امکانی ملاقات کے متعلق بات کہی او ربتایاکہ جگہ کا اب تک تعین نہیں ہوا ہے

۔پوار نے کہاکہ ”پونے اوراس کے گردو نواح میں مختلف دفاعی تنصیبات ہیں۔ ہر صبح ائی اے ایف ان علاقوں میں تربیتی اڑانیں بھرتی ہے۔ اس کے لئے ہمیں (دفاعی) خیالات کوسمجھنا ہوگا‘ اگلے پندرہ دنوں میں ہم ایک ملاقات کریں گے“۔

اے ائی ایم ائی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ہفتہ کے روز ارونگ آباد میں کہاتھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم ہونے کی اصطلاح کو غلط ثابت کرے گی۔

انہوں نے ایک مراٹھی نیوز چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہاتھا کہ”ان (شیوسینا) میں بی جے پی کوتنہا شکست دینے کے لئے کوئی طاقت۵ نہیں ہے۔

اسی وجہہ سے انہوں نے کانگریس او راین سی پی کی حمایت حاصل کی ہے۔

میں اس اٹورکشہ کو ایک اورپہیہ کی پیش کرتاہوں تاکہ وہ ایک آرام دہ کار بن جائے۔ ہم نے مذکورہ کارپوریٹر کو نکال دیاتھا جس نے (اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں) ’وندے ماترم’گانے کی مخالفت کی تھی اور اب وہ این سی پی میں شامل ہوگیاہے“۔