اے اے پی بمقابلہ بی جے پی۔ دہلی کومنگل تک نیا میئر مل جائے گا

,

   

ایم سی ڈی کے دونوں ہی دعویداروں کی جانب سے میئر کی کرسی حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ زورلگایاجارہا ہے۔
نئی دہلی۔تین ہفتوں بعد نئے منتخب کونسلروں کی ایلڈر مین کی حلف برداری کو لے کر گرما گرم بحث کے بعد ملتوی کردی گئی تھی‘ منگل کے روز میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹرس پر کونسلرس منگل کے روز دوبارہ ملاقات کریں گے۔

ایم سی ڈی کے دونوں ہی دعویداروں مذکورہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے میئر کی کرسی حاصل کرنے کے لئے اپنی ہی پارٹی کے اسٹانڈنگ کمیٹی ممبرس پر بہت زیادہ زورلگایاجارہا ہے۔

میئر کے عہدے کے لئے اے اے پی نے شیلی اوبرائے جبکہ بی جے پی نے ریکھا گپتا کو میئر کے عہدے کے لئے میدان میں اتارا ہے‘ وہیں اے اے پی کے علی محمد اقبال اور بی جے پی کے کمال باگری ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے امیدوار ہوں گے۔

ایوا ن کی کاروائی منگل کے روز شہری مرکز میں صبح 11بجے سے شروع ہوگی۔ ایجنڈہ لسٹ کے مطابق پہلے کونسلر س لیں لیں گے پھر میئر کے بعد ایلڈر مین حلف لیں گے‘ ڈپٹی میئر اور اسٹانڈنگ کمیٹی اراکین کا آخر میں انتخاب عمل میں ائے گا۔

ایم سی ڈی ایجنڈہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اے اے پی ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہاکہ پارٹی ایجنڈہ سے راضی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ای سی ڈی ایجنڈہ فہرست سے اے اے پی مکمل طور پر راضی ہے مگر بی جے پی سے بھی ایسی کی تعلیم کی درخواست کی جاتی ہے۔ایجنڈہ فہرست کے لائن میں تمام کونسلرس ایوان میں 24جنوری کو شرکت کریں گے“۔