اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو، آگے ہی نہیں …

,

   

٭ سربراہ مملکت چلتے چلتے پھسل جائیں یا گر جائیں، ایسا شاذونادر ہوتا ہے۔ گذشتہ ہفتے وزیراعظم نریندر مودی اترپردیش کے شہر کانپور میں اٹل گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پھسل گئے اور انہیں سیکوریٹی والوں نے فوری سہارا دیکر اٹھا لیا۔ مودی حکومت خاص طور پر دوسری میعاد میں جس طرح کے اقدامات کررہی ہے وہ زیادہ تر عوام اور اپوزیشن کو برہم کررہے ہیں۔ تازہ ترین اقدام شہریت (ترمیمی) قانون کی منظوری کا ہے جس پر ملک بھر میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر ابنائے وطن بھی احتجاج کررہے ہیں۔ اس تناظر میں وزیراعظم مودی کا اٹل گھاٹ پر پھسل کر گرنے سے بالی ووڈ کے اداکار و فلمساز و ہدایتکار آنجہانی راجکپور کی مشہور فلم ’’میرا نام جوکر‘‘ کا مقبول نغمہ ’’اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو، آگے ہی نہیں پیچھے بھی، اوپر ہی نہیں نیچے بھی‘‘ ذہن میں آ گیا۔ اٹل گھاٹ کے واقعہ کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہیکہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار تجربہ کے سدباب کیلئے وہاں کی سیڑھیوں کی ضروری مرمت کی جائے گی۔ ڈیویژنل کمشنر سودھیر بوبڈے نے کہا کہ خاص طور پر ایک زینہ ناہموار ہے جس کی مرمت کے ذریعہ اسے دیگر سیڑھیوں کے مساوی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس زینے پر کئی وزیٹرس کو بھی ایسا تلخ تجربہ ہوا ہے۔