اے سی پی پر اے اے پی رکن اسمبلی کے رشتہ داروں نے کیاحملہ‘ تین علیحدہ ایف ائی آروں کااندراج

,

   

قبل ازیں جمعہ کے روز امانت اللہ کو دہلی وقف بورڈ کی کارکردگیوں میں دیگر بے قاعدگیوں اور معاشی تغلب کارائیوں کوانجام دینے کے ایک معاملے میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔


نئی دہلی۔ دہلی وقف بورڈ کے بعض تقررات میں بے قاعدگیوں کی جانچ کررہی اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) عہدیداروں نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے چار مقامات پر دھاوے کرنے کے بعد دہلی پولیس نے تین علیحدہ ایف ائی آرو ں کا اندراج عمل میں لایاہے۔

ایف ائی آروں کے اندراج کے علاوہ پولیس نے اے اے پی رکن اسمبلی کے قریبی ساتھی جامعہ نگر کے ساکن54سالہ حامد علی کو بھی ہتھیار وں کے ایکٹ کیس میں گرفتار کرلیاہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز خان کی بھی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

ساوتھ ایسٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایشا پانڈے نے کہاکہ ”حامد علی کے گھر سے ایک غیر قانونی ہتھیار اورزندہ کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔ اس کیس میں انہیں گرفتار کرلیاگیاہے“۔ دوسری ایف ائی آر جوگا بائی ایکسٹیشن کے ساکن کوثر امام صدیقی عرف لادن پر آرمس ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔

مذکورہ سینئر اہلکار نے جانکاری دی کہ ”ایک دیسی ساختہ پستول اور تین راؤنڈ زندہ کارتوس ان کے مقام سے برآمد ہوئے ہیں۔ وہ گرفتاری سے بچ گیاہے“۔ تیسری ایف ائی آر دھاوے کرنے والی اے سی بی پارٹی کو ان کے سرکاری کام کرنے سے روکنے کی ضمن میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے روکاٹیں کھڑی کی ہیں ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس(اے سی پی) مدھر ورما نے کہاکہ دہلی وقف بورڈ کی کارکردگیوں میں بے قاعدگیاں اور معاشی تغلب کاریاں انجام دینے کا یہ معاملہ ہے۔

ایف ائی آر میں لگائے گئے الزامات کے مطابق رکن اسمبلی خان چیرمن دہلی وقف بورڈکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے 32افراد کا تقرر کیاہے جس میں تمام سرکاری گائیڈ لائنس اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ساتھ میں بدعنوانی اور طرفداری کا بھی الزام عائد کیاگیاہے۔

اس وقت کے دہلی وقف بورڈ سی ای او نے واضح طور پر ان غیر قانونی تقررات کے خلاف ایک بیان جاری کیا اور ایک میمورنڈم بھی جاری کیاتھا۔

مزید الزامات یہ بھی ہے کہ خان نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیرقانونی طریقے سے کرایہ پر لیاہے ساتھ میں بدعنوانی او ر طرفداری کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

اے سی پی ورما نے کہاکہ ”دہلی حکومت کی امداد پر مشتمل دہلی وقف بورڈ کے فنڈس کے غلط استعمال کا بھی ان پر الزام ہے“۔ چار مقامات پر چھاپہ ماری میں 24لاکھ روپئے نقد کے علاوہ دو غیرقانونی غیرلائسنس یافتہ ہتھیار کے ساتھ کارتوس او رگولہ بارود بھی ملا ہے۔