اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کے بہانے دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) مدد کے نام پر توجہ ہٹا کر دھوکہ دینے والے ایک بدغماش شخص کو پولیس منگل ہاٹ نے گرفتار کرلیا۔ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرتے ہوئے دھوکہ دیا گیا تھا۔ منگل ہاٹ انسپکٹر این روی کے مطابق شمس آباد علاقہ کے ساکن جی شنکر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 37 سالہ امریندر کمار ساکن مائیلادیوپلی متوطن بہار کو گرفتار کرلیا۔ 18 جون کو شمس آباد کے ساکن شنکر پرانا پل علاقہ پہنچا اور نقد رقم کی ضرورت پر اس نے اے ٹی ایم کا رخ کیا۔ شنکر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے طریقہ سے واقف نہیں تھا، اس نے اے ٹی ایم کے قریب موجود امریندر کمار سے مدد مانگی۔ شنکر نے شکایت گذار کے کھاتے سے 10 ہزار روپئے رقم نکالی اور اس کے حوالے کردیا لیکن اس وقت شنکر کی توجہ ہٹاکر اس کو اپنا اے ٹی ایم کارڈ حوالے کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا جس کے بعد اس نے فوری دوسرے اے ٹیم کا استعمال کرتے ہوئے 70 ہزار روپئے نکال لئے۔ اس بات کا علم ہونے پر شنکر نے پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران آج خاطی شخص کو گرفتار کرلیا۔ع