اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش میں ایک گرفتار

   

امپھال : منی پور کے دارالحکومت امپھال میں پولیس نے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کے الزام میں جمعرات کو ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کی پہچان چنگمی ریم کوئرنگ کے طور پر ہوئی ہے ۔جب وہ لینگجنگ بازا میں واقع اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کررہا تھا تبھی سی سی ٹی وی کیمرے کا الارم بج اٹھا۔کمپنی نے فوراً امپھال ویسٹ کنٹرول روم کو فون کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹسوئی تھانے کے افسروں کی ایک ٹیم نے شخص کو پکڑ لیا۔اس کی تلاشی لی گئی لیکن اس کے پاس نقدی برآمد نہیں ہوئی۔وہ اے ٹی ایم کو توڑ نہیں پایا تھا۔پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔