اے پی:الوری ضلع میں جوڑے کا وحشیانہ قتل

   

حیدرآباد31جولائی (یو این آئی) اے پی ضلع الوری ستیاراماراجو میں نامعلوم افراد نے جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا ۔ رتنا پورم گاؤں میں مقیم رنگیا اور متھما نامی جوڑے کو بعض افراد نے قتل کردیا۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کا معائنہ کیا۔ قتل کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے گاؤں میں نئے لوگوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔