اے پی:جائیدادوں کے رجسٹریشن میں دوگنااضافہ

   

حیدرآباد۔ یکم فروری ( یو این آئی) آندھرا پردیش میں گذشتہ تین دنوں میں جائیدادوں کا رجسٹریشن روزانہ کی اوسط سے دوگنی ہوئی ۔اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن محکمہ نے کہا کہ کل ایک دن میں 14,250 سے زیادہ رجسٹریشن کئے گئے ۔ اس سے حکومت کو 107 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ 29 جنوری کو8000 دستاویزات کا اندراج کیا گیا۔یکم فروری سے رجسٹریشن فیس میں اضافہ کے پیش نظربڑے پیمانہ پر رجسٹریشن کا عمل انجام دیاگیا۔