امراوتی ۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے آندھرا پردیش میں اپوزیشن جماعتوں نے قانون ساز کونسل میں دو اہم بلوں کو مسترد کردیا ہے ۔ اے پی والیو ایڈیڈ ٹیکس ( تیسری ترمیم ) اور اے پی والیو ایڈیڈ ٹیکس ( دوسری ترمیم ) بل کو کونسل میں مسترد کردیا گیا ہے ۔ ان بلوں کے ذریعہ وائی ایس آر کانگریس حکومت نے پٹرول ‘ ڈیزل اور قدرتی گیس پر ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کرنے اور ڈیزل و پٹرول پر فی لیٹر روڈ ڈیولپمنٹ سیس ایک روپیہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ 58 رکنی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن تلگودیشم کو اکثریت حاصل ہے ۔ اسمبلی میں ان بلز کو منظوری حاصل ہوگئی تھی ۔