اے پی میں کورونا وائرس کے 13کیس

   

حیدرآباد28مارچ(سیاست نیوز ) اے پی میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 13ہوگئی ہے جبکہ 37افراد کے نمونوں کی جانچ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے معاملات میں اے پی میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے کیونکہ مثبت معاملات کی تعداد 13ہوگئی ہے ۔تقریبا 29,264 افراد جو بیرونی ممالک سے واپس ہوئے تھے کو الگ تھلگ رکھاگیا ہے جبکہ 29,115افراد کو گھروں میں الگ تھلگ رکھاگیا ہے ۔ریاست بھر میں مختلف اسپتالوں میں 149افراد کو رکھاگیا ہے ۔اسی دوران ریاست میں سختی کے ساتھ لاک ڈاون کانفاذ عمل میں لایاجارہا ہے ۔وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کورونا وائرس بحران پر عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس طلب کیا۔