اے پی میں کورونا کے 291 کیس

,

   

امراوتی ۔آندھرا پردیش میں کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے کیونکہ آج ایک دن میں نئے 491 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آج ایک دن میں کورونا سے 5 اموات بھی ہوئی ہیں جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اب تک جملہ 4,111 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور مزید 4,240 مریض زیر علاج ہیں۔ نئے مریضوں میں 390 مقامی اور 83 مائیگرنٹس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ 18 مریض ایسے ہیں جو بیرون ملک سے واپس ہوئے ہیں۔ کرشنا وکرنول میں دودو اوگنٹور میں ایک موت کی اطلاع ہے ۔