اے پی میں کورونا کے 704نئے معاملات۔7اموات

   

حیدرآباد:آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 704افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے اور 7 فوت ہوئے۔ محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 5اور دیگر ریاستوں کے 51افراد شامل ہیں۔نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع چتور ہے جہاں 107نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے ۔دوسرے نمبر پر 104معاملات کے ساتھ ضلع اننت پورہے ۔سب سے کم ایک معاملہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کیاگیا۔اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع اننت پور رہا ہے۔