اے پی میں کورونا کے 7,813 نئے کیس ‘ 52 اموات

,

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میںکورونا کی وباء انتہائی شدت کے ساتھ پھیلتی جا رہی ہے ۔ آج ایک دن میں 7,813 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج ایک دن میں جملہ 52 اموات بھی ہوئی ہیں۔ نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میںجملہ متاثرین کی تعداد 88,671 تک جا پہونچی ہے ۔ اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 985 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں جملہ 3,208 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ریاست میں اب بھی مزید 44,431 ایکٹیو کیس موجود ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ آج بھی سب سے زیادہ کیس مشرقی گوداوری ضلع میں درج کئے گئے جہاں 1,324 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔