اے پی ‘نشستوں پر اندرون 2 یوم فیصلہ : پورندیشوری

   

حیدرآباد 10مارچ (یو این آئی) آندھرا پردیش بی جے پی کی صدرڈی پورندیشوری نے کہا کہ پارٹی کی قومی قیادت نے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کیا ہے ۔ وجئے واڑہ میں بی جے پی کی انتخابی ریلی کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلگودیشم۔ جناسینا پارٹیوں کے ساتھ بی جے پی کا اتحادخوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نشستوں کے معاملہ پر ایک دو دن میں وضاحت کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نراج کو ختم کرنے یہ اتحاد کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ، بی جے پی منشور کے مسودے کیلئے رائے لی جائے گی اوریہ دیکھاجائے گا کہ عوام، مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کیا توقع رکھتے ہیں۔