اے پی : کورونا کے 102 نئے کیس

   

امراوتی15 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا کے 102 نئے کیس پازیٹیو قرار پائے ہیں جس سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 2,307 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کورونا سے کوئی تازہ موت نہیں ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 102 نئے پازیٹیو کیسیس میں 45 افراد کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے ۔ علاوہ ازیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 60 افراد کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔