اے پی ‘کورونا کے 813 کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میںک ورونا وائرس کے آج ایک دن میں 813 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 13 ہزار کو پار کرگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 12 اموات ہوئی ہیں جن سے اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کرنول میں چھ اموات ہوئیں جبکہ کرشنا ضلع سے پانچ اور مغربی گوداوری ضلع سے ایک شخص کے کورونا سے مرنے کی اطلاع ہے ۔