اے پی کی سیاستدان کی کینیڈا میں مئیر الیکشن کیلئے منفرد مہم

   

حیدرآباد ۔10 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں پیدا ہونے والی سیاستدان دیپیکا امرلا کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں میئر کے انتخاب کیلئے اپنی منفرد انتخابی مہم کے ذریعہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر بالی ووڈ کے مشہور گانے ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ کا تبدیل شدہ ورژن گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں دیپیکا ووٹرز سے وعدہ کرتی ہیں کہ جس دن وہ میسی ساگا کی میئر بنیں گی۔ اس دن پراپرٹی ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ویڈیو کا اختتام ان کے انتخابی نعرے ’’ایک ایسا شہر جو مؤثرانداز میں کام کرے اور ووٹرز سے حمایت کی اپیل پر ہوتا ہے۔ میسی ساگا شہر کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ڈامرلا نے 2018ء میں وارڈ 7 کی کونسلر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ش