اے پی کے وزیر آئی ٹی گوتم ریڈی کی آخری رسومات انجام دیدی گئیں

   

حیدرآباد23 فروری ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ایم گوتم ریڈی جو دو دن پہلے حیدرآبادمیں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے ، کی آخری رسومات آندھراپردیش کے ان کے آبائی ضلع نیلور میں واقع میکاپاٹی انجینئرنگ کالج میں تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ بدھ کی صبح انجام دے دی گئی۔قبل ازیں نیلورسے اُودے گری تک ان کی لاش کو جلوس کے ذریعہ لایاگیا۔ان کی آخری رسومات میں وزیراعلی جگن موہن ریڈی، ریاستی وزرا،حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے لیڈران، کارکن، ان کے چاہنے والوں، رشتہ داروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔