اے پی : 72 لاکھ روپئے مالیتی شراب کی بوتلیں تباہ کردی گئیں

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میںمچھلی پٹنم پولیس پریڈ گراونڈ پر پولیس نے 72 لاکھ روپئے مالیتی شراب کی 14000 بوتلوں کو ایک روڈ رولر کے ذریعہ تباہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بوتلیں غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا کہ شراب کی بوتلوں کو ایک میدان میں سلیقہ سے جما کر رکھا گیا اور پھر روڈ رولر کے ذریعہ انہیں تباہ کردیا گیا ۔