واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور جی 7 کے دیگر رہنما آج کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک بڑا اعلان کریں گے ۔یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل برائے یورپ کی سینئر ڈائریکٹر امانڈا سلاٹ نے دی۔محترمہ سلاٹ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ “صدر بائیڈن اور جی 7 کے رہنما یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ دوپہر کو ایک اہم اعلان کریں گے جس میں یوکرین کے لوگوں کی حمایت کے لیے ہمارے طویل مدتی وعدوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ امریکہ، جی۔7 رہنماؤں کے ساتھ مل کر یوکرین کو ایک ایسی فوج بنانے میں مدد کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کرے گا جو اپنا دفاع کر سکے ۔