بائیڈن اور پوٹن کے درمیان منگل کو ویڈیو کال

   

واشنگٹن : ماسکو : امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن 7 دسمبر کو ویڈیو کال پر براہ راست رابطہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنما یوکرائن کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ بات چیت کے دوران امریکی صدر یوکرائنی سرحد پر تعینات روسی فوج کی سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کریں گے اور یوکرائن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی حمیات کی توثیق کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر موضوعات میں ’اسٹریٹجک استحکام، سائبر اور علاقائی امور‘ شامل ہیں۔ ادھر ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال کے دوران دوطرفہ تعلقات اور جون میں جنیوا سربراہی اجلاس میں طے ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔