بائیڈن آج کورونا ویکسین کی نئی اپ ڈیٹ خوراک لیں گے

   


واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیون مونوز نے اتوار کواعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن منگل کو کوویڈ 19 وائرس کیلئے ایک تازہ ترین ویکسین لیں گے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام امریکیوں کو نئی اپ ڈیٹ خوراک لینے کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے جمعرات کو کہا تھا کہ پچھلے ہفتے امریکہ میں صرف 20 ملین لوگوں کو کووڈ 19 کیلئے نئی اپ ڈیٹڈ ویکسین موصول ہوئی ہے اور یہ کافی نہیں ہے۔