بائیڈن ترکی کو F-16 فروخت کرنے کے حق میں : وائٹ ہاؤس

,

   

پریس کانفرنس میں وائٹ ہاؤس ترجمان کی ڈیموکریٹک کانگریس کی تنقید پر وضاحت

واشنگٹن : امریکی وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین جین۔ پیئرکا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ میں ترکی کو ایف۔16 کی فروخت کے معاملے میں گزشتہ چند ماہ سے بات چیت ہورہی ہے اور صدر جو بائیڈن اس فروخت کے حق میں ہیں۔جین پیئر نے یومیہ پریس کانفرنس میں گزشتہ ہفتے اسپین میں ناٹو سربراہی اجلاس کے تناظر میں جو بائیڈن کے صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کے بعد F-16کی فروخت پر مثبت بیانات کے بارے میں ڈیموکریٹک کانگریس کے اراکین کے ایک گروپ کی تنقید پر اپناجائزہ پیش کیا۔F-16پر بات چیت کچھ عرصے سے ایجنڈے میں ہونے کا ذکر کرنے والی جین پیئر نے بتایا کہ”ہم F-16کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ ہم چند مہینوں سے اس پر بات کر رہے ہیں اوربائیڈن واقعی میں اس درخواست کی حمایت کرتے ہیں۔ “میڈرڈ میںناٹوسربراہی اجلاس میں صدر ایردوان سے ملاقات کرنے والے بائیڈن نے 30 جون کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ترکی کو F-16جنگی طیارے فروخت کرنے چاہییں اور وہ اس کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ “میں نے ترک صدر سے جو کہا وہ وہی ہے جو میں نے گزشتہ دسمبر میں ان سے کہا تھا۔ ہمیں ترکی کو F-16طیارے بیچنے چاہئیں اور طیاروں کو جدید بنانا بھی چاہیے۔ ایسا نہ کرنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ “میں نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں فروخت کرنا ہے۔ مجھے ایسا کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ منظوری مل جائے گی۔”