بائیڈن جمہوریت کے چمپئن :ہلاری کلنٹن

   

نیویارک : امریکہ کی سابق خاتون اول ہلاری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چمپئن رہے۔ امریکہ کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی سابق خاتون اول ہلاری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔ کنونشن میں صدر بائیڈن صدارتی امیدوار کاملا ہیریس کے حق میں اہم تقریر کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں امریکہ بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔