واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کے لڑکھڑانے اور بھول چوک کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کو نیا مسئلہ درپیش ہوگیا۔ ان کی نئی باعث مذاق بننے والی حرکت اس وقت سامنے آئی جب وہ ساؤتھ کیرولینا میں ایک تقریر کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران وہ پوڈیم کو لاتے مارنے لگے۔ پھر انہوں نے اپنی کمر سامعین کے طرف کردی اور ایک مختلف زاویے سے وہی کام کرنے لگے جو انہیں دوران تقریر کرنا پڑا تھا۔ ان کا یہ ویڈیو کلپ ٹویٹر پر نشر کیا گیا اور اسے بار بار ری ٹویٹ کیا جارہا ہے۔ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ بائیڈن نے دوبارہ سامعین کی جانب رخ کیا اور کہا اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ میں کیا لات مار رہا ہوں، تو میں پوڈیم کو لات مار رہا ہوں۔اپنے عجیب اورمضحکہ خیز رویہ کی وضاحت کی کوشش کے بعد بائیڈن نے مذاق میں کہا اگر میں پوڈیم پر قدم رکھوں گا تو 6.4 انچ لمبا ہو جاؤں گا۔