واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسقاط حمل کے حقوق کے تحفظ کے دوسرے بل پر بھی دستخط کر دیئے ۔مسٹر بائیڈن نے اسقاط حمل کے حقوق کے تحفظ پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور ریپبلکن پارٹی کو امریکی خواتین کی طاقت کا احساس نہیں ہے ۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔مسٹر بائیڈن نے بدھ کے روز اسقاط حمل کے تحفظ کے حقوق پر دستخط کیے ۔ اس حکم کے نافذ ہونے کے بعد، وفاقی محکمہ صحت کوحق ہوگا کہ وہ اسقاط حمل کے لیے دوسری ریاستوں کا سفر کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے طبی فنڈز کا استعمال کرسکے ۔اس سے قبل جولائی میں امریکی صدر نے اپنے پہلے حکم نامے پر دستخط کیے تھے ۔ اس کا مقصد سپریم کورٹ کے ملک بھر میں اسقاط حمل کے آئینی حق پر پابندی سے پریشان خواتین کو راحت فراہم کرنا تھا۔ تاہم اس دوسرے قانون کابھی زیادہ اثر ہونے کی توقع نہیں ہے ، کیونکہ امریکی ریاستوں میں جہاں ریپبلکن اقتدار میں ہیں۔
آئی ایم ایف بنگلہ دیش کو قرض دینے پر رضامند
ڈھاکہ: آئی ایم ایف بنگلہدیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض پر سود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔