بائیڈن نے ہند امریکی اجئے بانگا کو عالمی بینک کے صدر کے طور پرنامزد

,

   

صدر بائیڈن نے ایک بیان میں کہاکہ”اجئے تاریخ کے اس نازک دور میں ورلڈ بینک کی قیادت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں“۔
واشنگٹن۔صدر جو بائیڈن نے اعلان کیاکہ امریکہ اجئے بانگا کو عالمی بینک کی قیادت کے لئے نامزد کررہا ہے‘ کہا کہ ہند امریکی کاروباری قیادت ”تاریخ کے اس نازک دور میں“ عالمی ادارے کی قیادت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

جنرل اٹلانٹک میں فی الحال وائس چیرمن کے خدمات انجام دینے والے63سالہ بانگا‘ ماضی میں ماسٹر کارڈ کے سی ای او تھے اور اس کمپنی کی قیادت اسٹرٹیجیک‘ تکنیکی اور کلچرل ٹرانفارمیشن کے ذریعہ کیاہے۔

انہیں 2016میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔صدر بائیڈن نے ایک بیان میں کہاکہ”اجئے تاریخ کے اس نازک دور میں ورلڈ بینک کی قیادت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں“۔

بائیڈن نے کہاکہ ”انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ کامیاب‘عالمی کمپنیوں کی تعمیر اور ان کے انتظام کرنے میں صرف کیاہے جو ملازمتیں پیدا کرتی ہیں اور ترقی پذیر معیشتوں میں سرمایہ کاری کرتی ہیں‘ اوربنیادی تبدیلیوں کے دوران تنظیموں کی رہنمائی کرتی ہیں۔

ان کے پاس لوگوں او رنظاموں کے انتظام کرنے او رنتائج کی فراہمی کے لئے دنیابھر کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے“۔

امریکی صدر نے کہاکہ بانگا کو ”ہمارے وقت کے ہنگامی چیالنجوں بشمول موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ”پبلک پرائیوٹ وسائل کو متحرک کرنے کا بھی اہم تجربہ ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں پرورش پانے والے بانگا ترقی پذیرممالک کو درپیش مواقع اور چیلنجوں کے بارے میں ایک مفرد نقطہ نظر رکھتے ہیں او رکس طرح عالمی بینک غربت کم کرنے اور خوشحالی کو بڑھانے کے اپنے مقصدی ایجنڈے کو پورا کرسکتا ہے۔

بانگا نے نائب صدر کملا ہیرس کے بہت قریب سے کام کیاہے جو وہ سنٹرل امریکہ کے لئے پارٹنر شپ کی شریک چیر پرسن تھیں۔

انہیں فارن پالیسی اسوسیشن میڈیاسے 2012‘ کے علاوہ 2019 بزنس کونسل برائے عالمی انڈر اسٹانڈنگ گلوبال لیڈر شپ ایوارڈ اور ایلس ائز لینڈ میڈل اور اعزازاز ا گیا اور2021میں ڈسٹیونگیسٹ فرینڈس آف سنگا پور پبلک سرویس اسٹار سے بھی نوازا گیاہے۔