بائیڈن کاچہارشنبہ کو قوم سے وداعی خطاب :وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن چہارشنبہ 15 جنوری کو اوول آفس سے قوم سے وداعی خطاب کریں گے ۔امریکی صدر نے آخری بار اوول آفس سے خطاب کے دوران 2024 کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ بائیڈن اپنے دور حکومت میں اپنی خارجہ پالیسی کے علاوہ اپنی انتظامیہ کی جانب سے دنیا میں امریکہ کے مقام کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے ۔ بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ہمارے اتحادی شدید متاثر تھے اور ہم چین کے ساتھ اپنے مقابلے میں پیچھے رہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اس وقت تک امریکہ کے طویل ترین جنگ میں مصروف تھے اور ہمارے مخالفین مضبوط ہورہے تھے جب کہ دنیا کو عالمی مرض کا بھی سامنا تھا ۔