بائیڈن کی تقریریں تحریر کرنے والے …… ونئے ریڈی کا ریاست تلنگانہ سے تعلق

   

واشنگٹن : ہندوستانی امریکی شہری ونئے ریڈی نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کیلئے تقریریں تحریر کرنے والی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ وہ براک اوباما کی دوسری میعاد میں جب بائیڈن نائب صدر تھے، تب بھی چیف اسپیچ رائٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ونئے ریڈی کی پیدائش امریکہ میں ہوئی جبکہ ان کی فیملی کا تعلق ریاست تلنگانہ کے موضع پوتی ریڈی پیٹ سے ہے۔ ونئے میامی یونیورسٹی کے گرائجویٹ کے علاوہ پولیٹیکل سائنس اور فلسفے کے پوسٹ گرائجویٹ ہیں۔