بابری مسجد انہدام کیس کے ملزمین پتے درج کرائیں

   

لکھنؤ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج کہاکہ جن ملزمین کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے اگر وہ چہارشنبہ تک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے بیانات کی قلمبندی کے لئے اپنے پتے کی تفصیلات پیش نہیں کرتے ہیں تو ’مناسب احکام‘ جاری کردیئے جائیں گے۔ عدالت نے کہاکہ شخصی حاضری سے استثنیٰ اِس شرط کے تحت دیا گیا تھا کہ ملزمین چہارشنبہ تک اپنے پتوں سے واقف کرائیں گے۔