بابری مسجد شہادت کیس : اڈوانی کے بیان کی آج ریکارڈنگ

   

لکھنؤ ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد شہادت مقدمہ میں سابق مرکزی وزیر داخلہ لال کرشن اڈوانی کا بیان 24 جولائی کو ریکارڈ کرے گی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دفعہ 313 کے تحت اڈوانی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ عدالت تمام ملزمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ آج مرلی منوہر جوشی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ وہ اس مقدمہ میں بے قصور ہیں اور اس وقت کی کانگریس حکومت نے انہیں پھنسایا ہے۔