بابری مسجد غلامی کی علامت تھی۔ آر ایس ایس سربراہ بھاگوت

,

   

رام مندر پرن پرتشٹھا تقریب ایودھیا میں 22جنوری کو منعقد کی جارہی ہے۔
جند۔ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھگوات نے اتوا رکے روز کہاکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ذریعہ طویل مدت سے دیکھنے جانے والا خواب پورا ہورہا ہے وہیں بابری مسجد کو ”غلامی کی علامت“ کہا ہے۔

بابر ی مسجد جس کو 1992ڈسمبر میں ’کارسیوکوں‘ کے شہید کردیاتھا کے حوالے سے بھگوات نے کہاکہ ”ایودھیا میں غلامی کی علامت کو منہدم کردیاگیا تھامگر وہاں کسی دوسری مسجد کو نقصان نہیں پہنچایا گیاتھا۔ کارسیوکوں نے کہیں بھی ہنگامہ نہیں کیا“ اپنے تین روزے دور ے کے بعد بھگوات نے یہ بات اپنی تقریر کے دوران کہی ہے۔

رام مندر پرن پرتشٹھا تقریب ایودھیا میں 22جنوری کو منعقد کی جارہی ہے۔

مذکورہ آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ”مندر کی تعمیر خوشی کی بات ہے۔لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ جس جدوجہد کے ذریعہ اس خواب کو پورا کیاگیا ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے تاکہ منزل حاصل ہوسکے“۔

سماج کو متحداو رمنظم کرنے کے لئے زیادہ تیزی سے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بھاگوت نے کہاکہ جب پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہوگی تووہ دنیا کے تمام برائیو ں کو دور کرنے اور ’وشوا گرو‘ بننے کے قابل ہوجائے گی۔

بھاگوت نے کہاکہ دنیا کی زیادہ ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئیں لیکن ہندوثقافت نے ہر طرح کے اتار چڑھاؤکا سامنا کرنے کے باوجود اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”اتنی زبانیں‘ دیوی دیوتاؤں‘ متنوع مذاہب ہونے کے باوجود‘ ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیااسے دیکھ کر جینا سیکھے“۔