بابری مسجد کیس کے فریق اقبال انصاری پر مسجد میں حملہ

   

ایودھیا: اقبال انصاری جو بابری مسجد مقدمہ کے مدعی بھی رہے ہیں نے جمعہ کے روز پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان پر ایک شخص نے مسجد میں حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک کرانہ کی دکان کے مالک ایوب خان کے خلاف اقبال انصاری پر حملہ کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اقبال انصاری کے مطابق ایودھیا اسٹیشن روڈ پر واقع ایک مسجد میں وہ نماز پڑھنے گئے تھے جہاں ان پر حملہ کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ انصاری مسجد کی کھڑکی کھول رہے تھے جس پر ایوب نے اعتراض کیا کھڑکی کھولنے سے نماز پڑھنے والوں کو خلل ہوسکتا ہے۔ اس دوران جھگڑا بڑھ گیا۔انصاری کی شکایت کے بعد مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا)، 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت درج کیا گیا۔