دبئی ۔ اسٹیو اسمتھ 875 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے بہتری کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم 871 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 848 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ رشبھ پنت سب سے زیادہ مقام والے ہندوستانی بیٹر ہیں، جو 801 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما نے 746 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں اپنا 10 واں مقام برقرار رکھا ہے۔ کوہلی اس وقت 714 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہیں۔ کوہلی نے چہارشنبہ کو اپنا مقام بہتر بنانے کا موقع گنوا دیا جب پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف 1 رن بنا سکے۔