بابر اور اسمتھ توجہ کا مرکز ہوں گے :سرفراز

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین مداحوں کی توجہ کا مرکز ہو گا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے متعلق سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بیٹرس ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو راست ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہو گا۔